آنڈی پٹی (تمل ناڈو)،21؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) تمل ناڈو کے وزیر کے ٹی راجندر بالاجی نے کہا ہے کہ جب تک وزیراعظم نریندر مودی اے آئی اے ڈی ایم اے کو تعاون کرتے رہیں گے اس وقت اس کوئی ہلا نہیں سکتا۔ریاست کے ڈیری وزیر کے ٹی راجندر بالاجی نے یقین ظاہر کیا کہ وزیر اعلیٰ کے پلانی سوامی کے گروہ’دو پتیوں کا نشان‘مل جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ نشان ای پی ایس گروہ کے پاس ہی آئے گا۔اس میں کوئی شک نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک وزیراعظم نریندر مودی ہمارے ساتھ ہیں تب تک کوئی ہماری پارٹی کو ہلا نہیں سکتا ۔کوئی بھی اے آئی اے ڈی ایم کے کو مٹا نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ ڈی ایم کے سمیت کوئی بھی حکمران اے آئی اے ڈی ایم کے کی مخالفت نہیں کر سکتا۔ پارٹی میں 92 فیصد ممبر پلانی سوامی گروپ کیساتھ ہیں۔ انتخابات کمیشن نے23 مارچ کو اے آئی اے ڈی ایم کے کے نام اور اسکے انتخابی نشان پر پابندی لگا دی تھی کیونکہ آر کے نگراسمبلی کے ضمنی انتخابات سے پہلے ششی کلا گروہ اور سابق وزیر اعلیٰ پنیرسیلوم کے گروہ نے ان پر دعویٰ کیا تھا۔ پارٹی سپریمو جے للتا کی موت کے بعد اس ضمنی انتخا ب کی ضرورت پیش آئی تھی۔ بعد میں وزیر اعلیٰ پلانی سوامی نے بھی شش کلا کے خلاف بغاوت کر دی تھی۔ لیکن 21 اَگست میں پلانی سوامی اور پنیرسیلوم گروہ نے حکمران پارٹی اور حکومت میں مشترکہ حکومت کرنے کا فارمولا بناکر سات مہینے سے چل رہی رشہ کشی کو ختم کر لی اور آپس میں ہاتھ ملا لیا۔ پنیرسیلوم کو اقتدا میں نائب وزیر بنایا گیا۔